ریڑھی پر آلو کے چپس فروخت کرنے والا پشاور کا ننھا موٹیویشنل اسپیکر

محب گل کہتے ہیں کہ مجھے اپنے آپ پر اور اپنے والد پر فخر ہے کیونکہ حلال کی مزدوری میں کوئی شرم نہیں.

14 سالہ سرکاری اسکول کا طالب علم محب گل پشاور کا سردار جان کالونی کا رہائشی ہے ، جو ریڑھی پر چپس بیچنے والا بیک وقت انگریزی استاد، ڈیجیٹل انسٹرکٹر اور موٹیویشنل اسپیکر ہے.

محب گل اس چھوٹے عمر میں بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہے. محب اللہ کے بیمار والد زاہد گل اپنے محلے میں ریڑھی پر آلو کے چپس بیچ کر گھر کا سارا خرچہ چلا لیتے ہیں۔ سیکنڈ ٹائم میں کلاسز سے فارغ ہونے کے بعد محب گل اپنے بیمار باپ کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔

محب گل کہتے ہیں کہ مجھے اپنے آپ پر اور اپنے والد پر فخر ہے کیونکہ حلال کی مزدوری میں کوئی شرم نہیں.

یہ بھی پڑھیے

پشاور بورڈ کے جماعت دہم کے نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مارلیا

کے پی کے کی جامعات اربوں روپے خسارے میں، بجٹ مزید کم کردیا گیا

محب گل نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "میرے والد ہی میرے لیے دنیا کے سب سے بڑے ہیرو ہے ، جنہوں نے میری کامیابی کے لیے خود زیر آتش رکھا۔ اپنے والدین کی حد درجہ خدمت کیجیے گا کیونکہ آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کے والدین کہاں کہاں اور کن  مشکل حالات میں آپ کے روشن مستقبل کے لیے جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔

محب گل کا کہنا ہے کہ "آج میں جس مقام تک پہنچ گیا ہوں ان سب میں میرے ساتھ پورے گھر کا اسپورٹ اور دعائیں شامل ہیں۔

محب گل کے بڑے بھائی عبدالواحد نے نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے چھوٹے بھائی پر بہت فخر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ محب گل شروع سے بہت محنتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج اپنے محنت کی وجہ سے اس مقام تک پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا پر محب گل کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان نے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے طالب علم کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور بلا لیا.

وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے محب گل کی حوصلہ افزائی کیلئے اسے نقد انعام دیا اور محب گل کے بڑے بھائی کو سرکاری نوکری دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا صوبائی حکومت باصلاحیت بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے تعلیم کے حصول کیلئے ایسے باصلاحیت بچوں کی بھرپور معاونت کی جائے گی.

محب گل نے دنیا کے سب سے بڑے لرننگ پلیٹ فارم یوڈیمی کے لیے ویڈیو شوٹ کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران میں نے اپنی انگریزی کو بہتر بنایا اور آئی ٹی کے سکلز پر خوب توجہ دی جس کی بدولت اب میں اُستاد کی حثیت سے جو کچھ مجھے آتا ہے یوڈیمی پر سات براعظموں کے طلبا کو سکھا سکتا ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے یوڈیمی سے ہی سیکھا کہ عالمی معیار کا کونٹینٹ کیسے تیار کیا جاتا ہے۔ یوڈیمی جہاں ابتدائی انٹرمیڈیٹ اور ایڈوانس لیول پراساتذہ کورس ڈیزائن کرکے پڑھاتے ہیں اور  دنیا بھر سے طلبا اُن کورسز کو خرید کر سیکھتے ہیں اس عمل سے یہ سب اساتذہ لاکھوں ڈالرز کما رہے ہیں اسی آن لائن سہولت کا سہارا لیکر میں بھی تیرا سال کی عمر میں پاکستان کے سب سے کم عمر ترین اور بہترین  اُستاد کا درجہ حاصل کرنے کے لیے خود کر تیار کرچکا ہوں۔

انکا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ یوٹیوب پر بھی معیاری کام انشااللہ آپ سب کو دیکھنے کو ملے گا ۔ میں اپنے والدین کو ایک پرسکون اور خوبصورت زندگی کی سہولت دینے کے لیے کمر بستہ ہوں۔

متعلقہ تحاریر