‎خیبر پختون خوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

پی ڈی ایم اے نے ایمرجنسی کی صورت میں عوام کی رہنمائی کے لیے ھیلپ لائن 1700 اور واٹس ایپ نمبر 03164261700 جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات خیبر پختون خوا کے جاری کردہ بیان کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان ہے جو بدھ کے روز تک  وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

پروینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  (پی ڈی ایم اے) نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے.

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیلابی پانی میں سانپ نکل آئے، نوشہرہ میں 134 افراد شکار

پرویز خٹک کی تعمیر کی گئی حفاظی دیوار نے نوشہرہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں شدید بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

PDMA Notification

پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے.

بارشوں سے بعض شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے.

‎ترجمان پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 یا واٹس ایپ نمبر 03164261700 پر دے سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر