غربت سے تنگ خاتون کی بچوں سمیت خودکشی کی کوشش ، معاشرے کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ
سماجی حلقوں کا کہنا ہے مہذب معاشروں میں روٹی ، کپڑا اور مکان حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
نوشہرہ: غربت سے تنگ خاتون کی تین بچیوں سمیت دریائے کابل میں چھلانگ، ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سماجی حلقوں کا کہنا ہے مہذب معاشروں میں روٹی کپڑا اور مکان حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر ہمارے حکمرانوں کو اپنے ہی بکھیڑوں سے سے فرصت نہیں ملتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ مردان پل سے غربت کے ہاتھوں تنگ خاتون نے تین بچیوں سمیت خودکشی کرنے کی نیت سے دریائے قابل میں چھلانگ لگا دی تاہم ریسکیو 1122 کے ماہر غوطہ خوروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کے بعد پشاور سے لڑکے کا اغواء اور لاہور پہنچنا قابل تشویش عمل ہے
سیلاب زدہ پاکستان میں حکومت کو عمران خان کے لانگ مارچ اور سائفر کی فکر ستانے لگی
غربت اور بھوک سے تنگ خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کا تعلق ضلع نوشہرہ کے علاقے کلاں سے ہے۔
خاتون (زوجہ) حکم عمر 39 سال سکنہ مثل آباد نوشہرہ کلاں کی رہائشی ہے۔
خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کی بچیوں کی عمریں 6 سال ، 4 سال اور تیسری بچی کی عمر 2 سال ہے۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ کے میڈیا کوارڈینیٹر نبیل خان کے مطابق ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے ماں اور بچوں کو بچا کر بحفاظت نوشہرہ کینٹ منتقل کردیا ہے۔









