میر علی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولابارود برآمد ہوا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

علاج کے ساتھ مریضوں کو نوکریاں دینے والا پیراپلیجک سنٹر پشاور

عسکریت پسند بابو سر روڈ پر قابض، گلگت بلتستان کےسینئر وزیر کا اغوا و رہائی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جانے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا ایک مرتبہ پھر سے دہرایا ہےکہ شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ، کسی قسم کی دہشتگردی ہمارے حوصلے اور عزم کو کم نہیں کرسکتی۔

متعلقہ تحاریر