خیبرپختونخوا کے وزیر عاطف خان کو بھتہ کےلئے مبینہ خط موصول
ٹی ٹی پی کی جانب سے مبینہ موصول ہونے والے خط میں صوبائی وزیر سے 80 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خیبر پختون خواہ کے وزیر کھیل و سیاحت عاطف خان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے بھتہ کا مبینہ خط موصول ہوا ہے جس کی تصدیق خود عاطف خان کی ہے۔
عاطف خان کو موصول ہونے والا مبینہ خط مردان کی مقامی کالعدم تنظیم کے لیٹر ہیڈ پر بھیجا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ جتوئی کو بنیاد بناکر دہشتگردوں نے بھی”وی آئی پی علاج“ کے مزے اڑائے
پی ٹی آئی کی درخواست میں فوج کے احتساب کا نکتہ کیوں نہیں اٹھایا گیا، سپریم کورٹ
مبینہ دھمکی آمیز خط میں تین دن کے اندر 80 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر عاطف خان نے مبینہ خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے ، تاہم انہوں نے اس پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کہ خط کو متعلقہ اداروں سے شیئر کردیا گیا ہے۔
عاطف خان کا کہنا تھا وہ اس پہ جو کارروائی کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں گے۔
ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ عاطف خان صاحب یہ خط صرف آپ کو موصول ہوا ہے یا باقیوں کو بھی موصول ہوا ہے کیونکہ چیف منسٹر محمود خان کے بھائی کا بھی ذکر ہو رہا تھا؟
سوال کے جواب میں صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ باقیوں کا تو مجھے علم نہیں ، لیکن میں نے تو کھلے عام کہا ہے کہ بھتہ کا خط مجھے موصول ہوا ہے اور اس کے متعلق میں نے سیکورٹی ایجنسیز کو بھی آگاہ کیا ہے باقی وہ جانیں اور ان کا کام جانے۔









