موٹروے ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ: پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

تھانہ چمکنی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں پشاور موٹروے ٹال پلازہ کی بندش اور کیبن میں توڑ پھوڑ پر مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔

موٹر وے ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کرنے ، ٹائروں کا آگ لگانے اور ٹریفک کو معطل کرنے پر تھانہ چمکنی پولیس کے ایس ایچ او کی مدعیت میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی نااہلی فیصلہ کے خلاف خیبر پختون خوا کے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج تھے۔

یہ بھی پڑھیے

اعظم سواتی ضمانت کیس ، پراسیکیوٹر نے دلائل کے وقت مانگ لیا

عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے پشاور موٹروے ٹول پلازہ کو دونوں اطراف سے احتجاجاً بند کردیا تھا۔

FIR registered against PTI workers

700 سے 800 مظاہرین نے موٹروے ٹول پلازہ کو دونوں اطراف سے بند کیا ، مظاہرین نے ٹائر جلا کر موٹروے کو بند کیا اور ٹول پلازہ کیبن میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

چمکنی پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر متن میں لکھا گیا ہے کہ 700 سے 800 مظاہرین نے موٹروے ٹول پلازہ کو دونوں اطراف سے بند کیا جو غیرقانونی ہے. مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے.

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ کارکنوں نے کیبن کے شیشے توڑے، ٹائر جلا کر موٹروے کو دونوں اطراف سے بند کیا جو غیر قانونی فعل تھا۔

متعلقہ تحاریر