پشاور میں جرائم پیشہ افغان گینگ گرفتار، جدید اسلحہ، شراب و مسروقہ سامان برآمد

خیبرپختونخوا کے داراحکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پولیس کارروائی کرتے ہوئے 3 افغان  سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے 5 موٹر سائیکلز، ایک رکشہ، 32موبائلز فونز اور بڑی تعداد میں جدید  اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان کے قبضے سے شراب و منشیات بھی ملی ہے

خیبر پختونخوا کے داراحکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد پولیس اسٹیشن نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے  کلاشنکوف سمیت جدید اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

خیبر پختونخوا کے داراحکومت پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ پولیس نے دوران کارروائی خطرناک جرائم میں ملوث 2 گینگ کے  5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے بعد پشاور سے لڑکے کا اغواء اور لاہور پہنچنا قابل تشویش عمل ہے

حیات آباد پولیس نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز، راہزانی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2 گینگ  کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف سمیت دیگر مسروقہ  سامان بر آمد کرلیا گیا ہے ۔

حیات آباد پولیس حکام کے مطابق  گرفتار کیے گئے ملزمان میں 3 افغان شہری بھی شامل ہیں جوکہ جرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ زیر حراست ملزمان کے قبضے سے  منشیات اور شراب بھی برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سے چوری کی گئی 5 موٹر سائیکلز، ایک رکشہ، 32 موبائل فونز اور ڈیڑھ لاکھ روپے برآمد کیے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے پانچ کلاشکوف، 4 عدد رائفل، 21 پستول  اور 6 ہزار کارتوس برآمد کیے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سے  بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں۔ پولیس حکام نے کہا کہ کارروائی شہریوں کی جانب سے کی گئی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ۔

پشاور پولیس حکام نے عزم ظاہر کی کہ شہر میں موجود جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید کارروائی کی جائیں گی ۔

متعلقہ تحاریر