خیبر: پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ،ایک اے جی ایل،دو گرنیڈ،تین ایس ایم جی میگزین ،ایک بنڈولیر ایک تیس بور پستول اور تین ہولیسٹر ریکور کیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز کا انٹلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد وارداتوں میں مطلوب دہشتگرد مارا گیا۔

آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد لیاقت سیکورٹی فورسز اور پولیس کو بھتہ خوری اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کی جانب سے وزیرآباد واقعے کی ایف آئی آر مسترد: دھرنے کی کال: اداروں اور عوام میں تصادم کا خطرہ

تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع خیبر عمران خان کے مطابق ہلاک دہشت گرد ضلع خیبر اور پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

پولیس آفیسر عمران خان کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس، سیکورٹی فورسز کی چوکیوں سمیت گھروں پر ہینڈ گرنیڈز اور راکٹ حملوں میں ملوث تھا۔ انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں قائم فیکٹری مالکان کو بھتہ کے لئے کالیں کرتا تھا ، جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ پر متعدد دفعہ راکٹ لانچرز فائر کرنے میں بھی مطلوب تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فوجی قافلوں پر آئی ڈی بلاسٹ، پٹرول پمپوں پر فائرنگ سمیت دیگر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

آپریشن علی لاصبح انٹلیجنس بیس پر شروع کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران ایک سیکورٹی فورس کا افسر زخمی جبکہ ایک جوان نے جام شہادت نوش فرمایا۔

ہلاک دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی کے متعدد ایف آئی آر درج ہیں۔ جن میں ایف آئی آر نمبر 29 تاریخ 30/07/2021  جرم 302,324,427,353,3\4 EXP 7 اے ٹی اے، ایف آئی آر نمبر 30 تاریخ  01/08/2021جرم -34-302-7 اے ٹی اے 404 PS سی ٹی ڈی پشاور ۔ ایف آئی آر نمبر 34تاریخ  17/08/2021 جرم 4/5 ESA 7-اے ٹی اے -506 25 ٹی اے -387 11 ایف ٹو اے ٹی اے 7–ATAاے پی ایس سی ٹی ڈی پشاور ۔ ایف آئی آر نمبر 59 تاریخ  21/10/2021 جرم 7ATA-302-404 پی ایس سی ٹی ڈی پشاور، ایف آئی آر نمبر 31 تاریخ  14/05/2022  جرم 7-ATA -15AA-149-148-353-324 پی ایس سی ٹی ڈی پشاور۔ ایف آئی آر نمبر 86 تاریخ  14/09/2022 جرم F2A-TA21-L ATA11-7ATA-353-324-302پی ایس سی ٹی ڈی پشاور۔ ایف آئی آر نمبر 99 تاریخ  15/10/2022 جرم IGATA11-7-ATA-149-148-353-324سی ٹی ڈی پشاور۔

ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ،ایک اے جی ایل،دو گرنیڈ،تین ایس ایم جی میگزین ،ایک بنڈولیر ایک تیس بور پستول اور تین ہولیسٹر ریکور کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع خیبر عمران خان کے مطابق موقع سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک زخمی ہے۔ واقعے کی ایف ائی ار سی ٹی ڈی میں درج کی جا رہی ہے جس کے بعد مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر