کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عبید ہلاک، پولیس اہلکار دفاع وطن پر جان نچھاور کرگیا

مردان میں سی ٹی ڈی  نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی ) کے اہم  جنگجو کو ہلاک کردیا،ہلاک ملزم کے سر پر صوبائی حکومت نے 50 لاکھ روپے انعام کااعلان کر رکھا تھا، مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی وطن عزیز  کے دفاع پر اپنی جان نچھاور کرگیا  

پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی ) کے اہم جنگجو کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید ہوگیا ۔

پولیس کے  محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) مردان ریجن نے ایک کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک کردیا جبکہ آپریشن کے دوران ایک اہلکار بھی وطن عزیز کے دفاع پر قربان ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم ٹی ٹی پی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، خراسانی گروپ کا مفتی نور سے بدلہ لینے کا اعلان

محکمہ انسداد دہشتگردی  (سی ٹی ڈی ) نے مردان میں ایک اہم ترین آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم ترین کمانڈر اور مطلوب دہشتگرد عبید عرف محمود  کو ہلاک کردیا ہے ۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے  دہشت گرد عبید کے قبضے سے  کلاشنکوف، اسلحہ بارود، ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے دہشتگرد کی سر کی قیمت  50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے  دہشت گرد عبید نے چند روز قبل سب انسپکٹر فرید خان کو ان کے گھر کے سامنے قتل کردیا تھا جبکہ عبید دہشتگردی سمیت متعدد مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  حفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی تو دہشتگردوں نے اچانک پولیس ٹیموں پر فائرنگ کردی  جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی ۔ کافی دیر تک دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے  میں عبید ہلاک ہوگیا ۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دوطرفہ  فائرنگ کے تبادلے کے بعد  ہلاک دہشتگرد کی شناخت عبید  عرف محمود کاٹلنگ کے نام سے ہوئی آپریشن میں ایک اہلکار نے جام شہادت بھی نوش کیا ۔

ہلاک دہشتگرد عبید کے قبضے سے کلاشنکوف بمعہ بنڈل وئیراور90 عدد کارتوس، ایک نائن ایم ایم پستول بمرہ 45 راؤنڈز  اور 3 عدد ہینڈ گرنیڈ  بر آمد کیے ہیں۔کارروائی کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر