ونٹیج اور کلاسک کار ریلی، چمکتی دمکتی کاروں کی مچنی آمد

مچنی پوسٹ پر کاروں کی نمائش کے بعد ریلی خیبر رائفلز آفیسرز میس پہنچی جہاں پر شرکاء نے روایتی خٹک، محسود، چترالی اور دیگر مقامی رقص کا مظاہرہ دیکھا۔

13ویں ونٹیج اور کلاسک کار ریلی اپنی پوری آن بان اور شان کے ساتھ جاری ہے ، دمکتی چمکتی کاریں طورخم مچنی پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 13 ویں ونٹیج اور کلاسک کار ریلی قلعہ بالا حصار پشاور میں نمائش کے بعد تاریخی خیبر پاس سے ہوتے ہوئے مچنی پوسٹ اور خیبر رائفلز میس لنڈی کوتل پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیے

غلیل پشتون ثقافت کی رنگ جو کھلونا بھی ہے اور جنگی ہتھیار بھی

معاون فاؤنڈیشن کا مقصد معاشرے کے محروم طبقے کو کامیاب انسان بنانا ہے، سابق نیول چیف

خیبر پختونخوا اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ، لینڈ روور اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے 13ویں ونٹیج اور کلاسک کار ریلی صوابی ، پشاور اور خیبر ڈسٹرکٹ میں 2 سے 4 دسمبر 2022 تک منعقد کی جا رہی ہے۔ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا 13واں ایڈیشن 2 دسمبر کو براستہ صوابی پشاور پہنچا۔

آج ریلی فورٹ بالاحصار پشاور پہنچی جس میں شامل ونٹیج اور کلاسک کاروں کی نمائش ہوئی۔ قلعہ بالاحصار سے سے کار ریلی باب خیبر سے ہوتی ہوئ تاریخی خیبر پاس اور مچنی پوسٹ پہنچی جہاں شرکاء کو خیبر پاس اور طورخم بارڈر کی تاریخی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مچنی پوسٹ پر کاروں کی نمائش کے بعد ریلی خیبر رائفلز آفیسرز میس پہنچی جہاں پر شرکاء نے روایتی خٹک، محسود، چترالی اور دیگر مقامی رقص کا مظاہرہ دیکھا۔

اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کا انعقاد ہر سال پشاور اور خیبر میں کیا جاتا ہے. جس میں پاکستان بھر سے کاروں کے شوقین بڑے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں جو اس بات کی عکاس ہے کہ قبائلی اضلاع پُرامن ہیں اور یہاں کی عوام مہمان نواز ہے.

آخری دن 4 دسمبر 2022 کو پشاور سروسز کلب میں عظیم الشان کار ڈسپلے شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کے بعد ریلی اختتام پذیر ہو جائے گی۔

ونٹیج اور کلاسک کار ریلی کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے جہاں ونٹیج اور کلاسک کاروں کے مالکان کو پشاور اور ضلع خیبر کی سڑکوں پر اپنی گاڑیاں چلانے کا منفرد موقع ملتا ہے۔ ان کاروں میں 1930 سے ​​1970 تک کی مرسڈیز، فورڈ، شیورلیٹ، بوئک، منی اور ووکس ویگن شامل ہیں.

متعلقہ تحاریر