مزدوروں کی بیلچوں میں سالن ڈال کر کھانے کی وڈیو وائرل

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مزدور مبینہ طور پر مہنگائی سے پریشان ہوکر پلیٹوں کے بجائے بیلچوں میں سالن ڈال کر کھانے پر مجبور ہوگئے۔

واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لوئر اورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 9 مزدور جاں بحق

کالعدم ٹی ٹی پی نے ارکان پارلیمنٹ اور تاجروں سے بھتہ وصولی شروع کردی

برطانیہ میں مقیم صحافی احتشام الحق کی جانب سےسوشل میڈیا پرایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پشتوزبان بولنے والے مزدوروں کو برتن نہ ہونے کےباعث پلیٹوں میں سالن ڈال کر روٹی سے کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 وڈیو پر تبصرہ کرنےو الے صارفین کی اکثریت کے مطابق یہ وڈیو خیبرپختونخوا کی ہے جہاں شدت پسندی کے نتیجے میں پھیلنے والی بدامنی کے باعث غربت عروج پر ہے۔

صارفین کی بڑی تعداد نے اس وڈیو پرافسوس کا اظہار کیا ہے تاہم کئی صارفین نے اس وڈیو کو ڈرامہ بھی قرار دیا ہے۔وڈیو کو 3لاکھ 3 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھاجاچکا ہے جبکہ18ہزار سے زائد صارفین نے وڈیو پر پسندیدگی کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر