نوشہرہ میں خواجہ سراء صدام عرف سسی کی دھوم دھام سے شادی

خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں سندھ کے مشہور خواجہ سرا صدام عرف سسی کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدام عرف سسی کے دوستوں نے خوب ہلا گلا کیا اور رقص  کے جوہر دکھائے،خواجہ سرا کی دلہن کا تعلق رسالپور سے ہے

خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں سندھ کے مشہور خواجہ سرا صدام عرف سسی کی دھوم دھڑکے سے شادی  کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر  سسی کے دوستوں نے  خوب ہلا گلا  بھی کیا گیا ۔

خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں سندھ کے مشہور خواجہ سرا صدام عرف سسی کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدام عرف سسی کے دوستوں نے خوب ہلا گلا کیا اور رقص  کے جوہر دکھائے ۔

یہ بھی پڑھیے

خواجہ سرا گل چاہت کا خانہ کعبہ میں ہراسانی کا نشانہ بنائے جانےکا دعویٰ

خواجہ سرا صدام عرف سسی صوبہ سندھ کے  مشہور خواجہ سرا ہے۔ ان کی دلہن کا تعلق رسالپور سے ہے ۔ صدام عرف سسی  کی دلہن کا حق مہر ایک تولہ سونا رکھا گیا ہے ۔

خواجہ سرا صدام عرف سسی بارات لیکر رسالپور پہنچے تو ان کا پر تپاک استقبال کی گیا۔ اس موقع پر دولہے کے دوستوں نے خوب ہلا گلا کیا اور دھمالیں ڈالیں۔

 

صدام عرف سسی دوست و احباب کے رقص سے  خوش ہوکر خود بھی رقص کیا اور جسمانی اعضا کی شاعری کے جوہر دکھائے جسے وہاں موجود مہانوں نے پسند کیا ۔

صدام عرف سسی نے دوست و احباب کیلئے  ولیمے کا اہتمام اپنے گھر کھنڈر گاؤں میں کیا جہاں مہمانوں کو خوش ذائقہ  پکوان پیش کیے گئے ۔

شادی کے بندھن بندھنے والے  صدام عرف سسی  کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر گزار ہوں۔ عملی زندگی شروع کرنے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں ۔

متعلقہ تحاریر