خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری ، موسم شدید سرد ہو گیا

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایات کی ہیں کہ موسم کی شدت کی صورتحال میں کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہیوی مشینری کا بندوبست رکھا جائے گا۔

خیبر پختون خوا (کے پی) کے مختلف اضلاع میں بارش و برف باری میں شدت آگئی ہے جس کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا ہے. بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں نے موسم ٹھنڈا کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

جرگے کی کوششیں رنگ لی آئیں، 35 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

خیبرپختونخوا حکومت اور گورنر میں ٹھن گئی، غلام علی نے بڑی دھمکی دے ڈالی

ضلع خیبر ، وادی تیراہ ، لوئر دیر ، شانگلہ ، ایبٹ آباد ، شانگلہ ، اورکزئی ، کرم ، پاڑا چنار ، مالاکنڈ ڈویژن ، سوات اور کلام کے بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز تک خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارش اور برف باری نے خیبر پختون خواہ کے حسین وادیوں  کے حسن کو چار چاند لگا دیئے ہیں ، برف کی سفید چادر نے ہر شے کو ڈھانپ لیا ہے ، برف باری سے لوگ اپنے گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برفباری سے لوگ لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔

پروینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ حکام کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی  ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جدید مشینری کو بروئے کار لایا جاسکے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلے جاری کیے ہیں جن مین ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو موسم کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سیاح کسی بھی ناخوشگوار واقعی کی صورت میں ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر