درہ آدم خیل میں ہولناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے

درہ آدم خیل میں زوڑ کلے (پرانے گاؤں ) کے قریب انڈس ہائی وے پر ہولناک حادثے میں ایک ہی خاندان کی 4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، ریسکیو 1122 نے لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

درہ آدم خیل میں زوڑ کلے (پرانے گاؤں ) کے قریب  انڈس ہائی وے پر ہولناک حادثے میں8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہیں۔ جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کےعلاقے درہ آدم خیل میں زوڑ کلے (پرانے گاؤں ) کے قریب انڈس ہائی وے پر ہولناک ٹریفک حادثے میں 4 خواتین اور2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیرہ اسماعیل خان میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 6 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے درہ آدم خیل میں زوڑ کلے (پرانے گاؤں ) کے قریب انڈس ہائی وے پر مزدہ ٹرک اور سوزوکی ہائی روف کے درمیان تصادم  کے نتیجے میں کرک کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پشاور سے کرک جانے والی سوزوکی ہائی روف  سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق  جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ صدف زوجہ کفایت اللہ، 50 سالہ نسرین زوجہ شاد محمد، 51 سالہ خان وزیرہ زوجہ امتیاز، 50 سالہ شمشاد بیگم زوجہ فہیم اللہ، 66 سالہ شاد محمد ولد لعل محمد شامل ہیں۔

مرنے والوں میں 13 سالہ ارمان ولد رضا اللہ، 8 سالہ نسیہہ دختر حسنین اور 6 سالہ آئزہ دختر عارف بھی شامل ہیں جوکہ کوہاٹ کے علاقے صابر آباد کرک کے رہائشی ہیں ۔

حادثے میں 12 سالہ وجیہہ دختر سجاد، 45 سالہ سجاد ولد عبدالوحید، 35 سالہ عظمت اللہ ولد محمد شفیق ساکنان نور کلہ کرک، مزدہ ٹرک ڈرائیور حضرت دین اور کنڈیکٹر حنیف ولد حاجی لعل کوئٹہ شدید زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو1122 کی ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو  قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔ اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ تحاریر