عدالت نے اسمگلنگ میں ملوث گدھے کو بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا
چترال کی مقامی عدالت نے قیمتی لکڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث گدھوں کو سزائیں سناتے ہوئے انہیں بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ ان کے مالکان کو بھی جرمانے سزائیں سنائی گئیں ہیں، عدالت نے مالک کی جانب سے گدھے کی واپسی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نیلامی کا حکم دے ڈالا
چترال کی مقامی عدالت نے اسمگلنگ میں ملوث گدھوں کو بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ گدھوں کے مالکان کو بھی جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں ہیں۔
چترال کی مقامی عدالت نے قیمتی لکڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث گدھوں کو سزائیں سناتے ہوئے انہیں بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ ان کے مالکان کو بھی سزائیں سنائی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سول ایوی ایشن کے ملازم نے گدھا گاڑی پر دفتر آنے کی اجازت کیوں مانگ لی؟
عدالت نے برساتی نالوں میں گدھوں کے ذریعے قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔ عدالت نے غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث گدھے بحق سرکار ضبط کرلیے جبکہ ملزمان پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔
ملزم کے وکیل اکرام حسین ایڈوکیٹ نے عدالت میں گدھوں کی سپرداری کیلئے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سرکاری تحویل میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر گدھے بیمار ہوسکتے ہیں۔
ملزم کے وکیل اکرام حسین ایڈوکیٹ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گدھا ملزم کی ملکیت ہے جبکہ سرکاری تحویل میں مناسب ماحول اور خوراک نہ ملنے کی وجہ سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کے بچوں کو گدھے سے بے پناہ لگاؤ ہے جبکہ ملزم بھی گدھے کو اپنے خاندان کا ایک فرد سمجھتا ہے اس لیے گدھے کو ملزم کے حوالے کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیے
رتوڈیرو میں گدھا گاڑیوں کی ریس ، لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جانے لگا
اسسٹنٹ کمشنر، فارسٹ مجسٹریٹ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گدھے بحق سرکار ضبط اور نیلامی کا بھی حکم دے دیا جبکہ فرار دیگر 3 ملزمان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے۔
گدھوں کے ذریعے قیمتی لکڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات اسسٹنٹ کمشنر، فارسٹ مجسٹریٹ دروش توصیف اللہ کی عدالت میں زیرسماعت تھے۔