پاک فوج کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن،11دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ سمیت دو خود کش بمبار بھی شامل ہیں،ہلاک دہشت گرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک  ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

لکی مروت میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید ، ایک دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے، چار اہلکار زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ، ہلاک دہشت گردوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ بھی شامل ہے،  مارے گئے دہشت گردوں میں دو خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

متعلقہ تحاریر