عمران خان کا سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال: ن لیگ ترمیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی

کے پی کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کے خلاف مسلم لیگ ن نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال ، قانون میں ترمیم کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے دائر کی ہے. جس میں صوبائی حکومت  اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرآباد واقعے کے پیچھے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے، عمران خان کا الزام

وزیرآباد حملے میں عمران خان کو قتل کرنے کوشش کی گئی، فواد چوہدری

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذاتی مفاد کے لئے کئی گئی ترامیم غیرقانونی ہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان ہو یا کوئی اور ہو عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والے کو معاف نہیں کرسکتے۔ حکومت نے یہ قانون اکثریت کے بل بوتے پر پاس کیا تھا۔

ن لیگ پارلیمانی لیڈر سردار یوسف کے مطابق ہیلی کاپٹر استعمال ترمیم قانون کے منافی ہے اور جہاں عوام کے حقوق متاثر ہونگے وہاں ہم میدان میں ہونگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لوگ راشن نہیں خرید سکتے جبکہ سرکاری ہیلی کاپٹر سیر تفریح کے لئے استعمال ہورہا ہے ، ترمیم کرکے ہیلی کاپٹر کے 14 سال کے استعمال کو قانونی تحفظ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ محمود خان کی حکومت نے قانون میں ترمیم کرکے گذشتہ 14 سال کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال کو درست قرار دیا ہے۔ وزراء ، مشیر ، معاونین ، سرکاری افسران کو ہیلی کاپٹر استعمال کی اجازت دی تھی اور ہیلی کاپٹر کو نجی استعمال کے لئے کرایہ پر لینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر