عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے بی آر ٹی پشاور کے روٹس میں توسیع
بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پشاور (بی آر ٹی ) نےعوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے آج سے اپنے روٹس میں مزید توسیع کردی ہے جبکہ مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کے پیش نظر بسوں کی تعداد میں زیادہ کی جارہی ہے، ترجمان ٹرانس پشاور نے بتایا کہ بی آر ٹی کے لیے مزید 5 نئے روٹس کی اجازت مل گئی ہے اور اس پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے
بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پشاور (بی آر ٹی ) نے عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے روٹس میں مزید توسیع کردی ہے۔ مسافروں کی دن بدن بڑھتی تعداد کے پیش نظر بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔
بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پشاور (بی آر ٹی ) نے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے آج سے اپنے روٹس میں مزید توسیع کردی ہے جبکہ مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کے پیش نظر بسوں کی تعداد میں زیادہ کی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بی آر ٹی پشاور ایک مرتبہ بہترین بس سروس کے چار ایوارڈز لے اڑی
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم 10 جنوری سے نئے ایکسپو لیں روٹ "ای آر 12″کا آغاز کر رہا ہے جو شاہ عالم پل سے مال آف حیات آباد تک سفری سہولت مہیا کرے گا۔ روٹ پر آغاز میں 12 بسیں چلائی جائیں گی۔
کل سے بی آر ٹی پشاور کے ایک اور ایکسپریس روٹ کا آغاز۔ موجودہ روٹس پر بھی بسوں کی تعداد میں اضافہ ۔ SR-08 اور ER-10 کو ہفتہ اور اتوار فعال رکھنے کا فیصلہ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بی آر ٹی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور خواتین کے مخصوص دروازوں کا استعمال نہ کریں pic.twitter.com/4wKPPWrlvq
— TransPeshawar (@TransPeshawar) January 9, 2023
ٹرانس پشاور کے نئے روٹس میں شاہ عالم پل، سیوان، بختو پل، لنڈے سرک، شهید تحسین چوک، چارسده اڈو، با پاخان، چوک، خیر بازار، صدر بازار، یونیورسٹی آف پشاور اور مال آف حیات آباد شامل ہیں۔
بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پشاور (بی آر ٹی ) کی 62 نئی بسیں بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ نئی آنے والی بسوں میں سے12 بس آج سے "ای آر 12” کو فعال کردیا گیا ہے جبکہ موجودہ روٹس پر بھی بسوں کی تعداد بڑھائی جائے گی ۔
بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم پشاور کے ترجمان نے بتایا کہ صاف ستھری سفری سہولیات کی پیش نظر ٹرانس پشاور کے مسافروں کی تعداد میں دن بدن تیزی کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے لیے نئے روٹس بنائے جارہے ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاورنے بتایا کہ ٹرانس پشاور کیلئے مزید 5 نئے روٹس کی اجازت مل گئی ہے اوراس پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے تاکہ شہر کی عوام کو کم قیمت اور بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ "ای آر 12” کے بعد "ڈی آر 11” مال آف حیات آباد، "ڈی آر4بی” چمکنی سے ملک سعد ، "ایس ای آر 13 اور "ڈی آر 14 روٹس بھی قائم کیے جائیں گے جس سے مسافت میں کمی آئے گی ۔