کے پی اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری آج ارسال کریں گے، وزیراعلیٰ محمود خان
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے جارہا ہوں۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے لیے آج شام اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری گورنر کو بھی رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی کابینہ کے 86واں اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری آج شام تک گورنر کو ارسال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے حکم پر خیبرپختونخوا اسمبلی منگل کو تحلیل کردی جائے گی، محمود خان
عمران خان کے ایک اشارے پر اسمبلی تحلیل کردوں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزارے ہیں ، تمام کابینہ اراکین ، حکومتی اور اپوزیشن ایم پی ایز اور بیوروکریسی کا شکرگزار ہوں۔
صوبائی کابینہ سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ، ملکی مفاد میں خیبر پختونخوا اسمبلی آج ہی تحلیل کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث ملک میں عدم استحکام پیدا ہو گیا ، اس صورتحال میں کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوتے ، ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا ، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آئے گا۔