قدرتی مصالحہ جات سے تیار کردہ ضلع خیبر کے پکوان ملک سمیت دنیا بھر میں مشہور

کوئلوں کی بھٹی پر خاص مہارت سے تیار کیے جانے والے قبائلی ضلع خیبر کے مشہور پکوان جو نا صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں اپنی شہرت رکھتے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی مشہور پکوان جو نا صرف ملک بلکہ دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ ملک کے کونے کونے سے لوگ وریتہ (بار-بی-کیو) اور پٹہ تیکہ کھانے کیلئے ضلع خیبر کا رخ کرتے ہیں۔

ضلع خیبر جہاں سیاحت کے حوالے سے اپنا خاص مقام اور شہرت رکھتا ہے وہیں کچھ روایتی کھانوں کے حوالے سے بھی ملک بھر اور دنیا بھر میں اس کی ایک خاص شہرت ہے۔ ایسا ہی ایک روایتی کھانا بار بی کیو اور پٹہ تیکہ ہے جسے کھانے کیلئے ملک کے کونے کونے سے لوگ ضلع خیبر کا رخ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور میں عراقی شہری نے عربوں کی مشہور خوراک ‘فلافل’ متعارف کروا دی

منفرد انداز سے شہرت پانے والا ‘لاہور دا پاوا اختر لاوا’

ضلع خیبر میں دنبے کے گوشت سے بار بی کیو یعنی وریتہ اور پٹہ تیکہ کی تیاری ماہرانہ طریقے سے کیا جاتا ہے جو لذت میں اپنی مثال آپ ہوتا ہے۔ یہاں کے لوگ قدیم زمانے سے دنبے کے گوشت کو ایک خاص مقدار میں کاٹ کر کوئلے کی مدد سے بار بی کیو تیار کرتے ہیں جبکہ دنبے کے سینے پر ایک خاص چربی کی تہہ چڑھا کر کر پکاتے ہیں جس کو پٹہ تیکہ کہا جاتا ہے۔

نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسلام بادشاہ نامی شخص کہتے ہیں کہ روایتی پکوان بار بی کیو اور پٹہ تیکہ کے شوقین اتنے زیادہ ہیں کہ شام تک سارے دنبے ختم ہو جاتے ہیں انکا کہنا تھا کہ ہم بہت شوق سے موسم سرما میں وریتہ کے دوکانوں کا رخ کرلیتے ہیں اور جب پشاور یا دوسرے شہروں سے مہمان آتے ہیں تو ہم انکی تواضع وریتہ پٹے دانوںسے کرتے ہیں۔

بار بی کیو اور پٹہ تیکہ تیار کرنے والے راحد خان کہتے ہیں ہم بیس پچیس سالوں سے یہ کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے پٹہ تیکہ تیار کرنے کا فارمولا

 بھی بتادیا کہ ہم پہلے دنبے کے جگر کو انگاروں پر تیار کرتے ہیں پھر اس پر چاربی چھڑا کے خاص ٹائم کیلئے کوئلے پر رکھتے ہیں جو چند منٹوں بعد کھانا کھانے  کیلئے تیار ہوتے ہیں

متعلقہ تحاریر