پنجاب کی نگراں کابینہ کا آج اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان
گورنر ہاؤس کے حکام کے مطابق پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گی۔ بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگراں کابینہ کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ کے نام سامنے آگئے۔ بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ کابینہ ارکان آج رات نو بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
گورنرہاؤس کے حکام کے مطابق پنجاب کی پنجاب کی11رکنی نگران کابینہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گی۔ بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے بعد پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے تبادلے
پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کابینہ ابرہیم مراد، تمکینت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض، اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگراں کابینہ کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 8رکنی کابینہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ میں سابق سی سی پی او امین وینس کا نام بھی شامل ہے۔
نگراں کابینہ میں ڈاکٹر جاوید اکرم، سابق بیوروکریٹ نسیم صادق شامل ہیں جبکہ ایم ایم تنویر اور ماہر تعلیم میاں رضا الرحمان بھی ممکنہ طور پر کابینہ کا حصہ ہونگے ۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کو صحت، امین وینس کو وزارت داخلہ اور نسیم صادق کو وزارت خوراک دئیے جانے کا امکان ہیں، نگران کابینہ میں داخلہ، اطلاعات، خزانہ، قانون، فوڈ، ہیلتھ اور دیگر وزیر بنائے جائیں گے۔