سنو ٹی وی انتظامیہ اور سی پی او راولپنڈی کے درمیان ٹھن گئی

سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم کا کہنا ہے کہ سنو ٹی وی قبضہ مافیا کے ساتھ ملکر پولیس کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد مہم چلا رہا ہے جس کے خلاف پیمرا سے رابطہ کیا ہے جبکہ ٹی وی چینل انتظامیہ کہنا ہے کہ شہزاد ندیم اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک مخصوص سوسائٹی کو ٹارگٹ کررہے ہیں

سٹی پولیس آفیسر(سی پی او ) راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ "سنوٹی وی” کی  پولیس کے خلاف جھوٹی خبروں اور غیر سنجیدہ خبروں کے حوالے سے پیمرا سے رابطہ کیا ہے ۔

سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم کا کہنا ہے کہ "سنو ٹی وی” کی پولیس کے خلاف بے بنیاد مہم کے خلاف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے رابطہ کرلیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پرافٹ پی کے نے بغیر دستاویزی ثبوت سنو ٹی وی کو بلڈرمافیا سے جوڑ دیا

سید شہزاد ندیم نے کہا کہ سنو ٹی وی انتظامیہ مسلسل بلیو ورلڈ سٹی کے قبضہ مافیا کے خلاف  کارروائی پر جھوٹی اور غیرسنجیدہ مہم چلا رہی ہے تاہم اس حوالے سے پیمرا سے رابطہ کیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلیو ورلڈ سٹی کے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اس حوالے سے کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کے پیچھے جانے سے ہمیں کوئی دباؤ کا حربہ نہیں روک سکتا۔ اس لیے ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹے گے ۔

دوسری جانب سنو ٹی وی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم انتقامی کارروائیوں کرتے ہوئے مبینہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے لگے۔

سنو ٹی وی کے مطابق سٹی پولیس آفیسر(سی پی او ) راولپنڈی سید شہزاد ندیم اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک مخصوص سوسائٹی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔

نیوز چینل کی انتظامیہ نے سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ اعلیٰ پولیس حکام سے نوٹس  لینے کی درخواست بھی کی ہے ۔

متعلقہ تحاریر