نگراں وزیر عامر میر کا فواد چوہدری اور شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت سے انکار

پنجاب کی نگراں کابینہ کے وزیر عامر میر کا کہنا ہے میں صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں ، گرفتاریاں وفاقی حکومت کے حکم پر ہورہی ہیں۔

پاکستان کے سینئر ترین صحافی حامد میر کے بھائی عامر میر نے کہا ہے کہ میں شیخ رشید کی گرفتاری کی قطعی طور پر مذمت نہیں کرتا۔

لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر فہد بھائی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کے نگراں وزیر عامر میر کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں وفاقی حکومت کررہی ہے۔ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

وفاقی وزرا حکومتی فرائض چھوڑکر مریم نواز کی آہ و بھگت میں مصروف

رپورٹر فہد نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ فواد چوہدری اور صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ، جس پر عامر میر کا کہنا تھا میں صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

رپورٹر فہد نے سوال کیا کہ کیا آپ کی گرفتاری قابل مذمت تھی ، اس پر عامر میر کہنا تھا وہ اُس وقت قابل مذمت تھی۔

ایک اور سوال کے جواب میں نگراں صوبائی وزیر عامر میر کا کہنا تھا میں بالکل سیاستدان نہیں ہوں۔

رپورٹر فہد نے پھر سوال کیا کہ کیا صحافیوں کو عہدے لینے چاہئیں؟ جس پر اینکر پرسن حامد میر کے بھائی عامر میر کا کہنا تھا تین ماہ کے لیے عہدہ لینے میں کوئی مُذائقہ نہیں۔

متعلقہ تحاریر