کتاب دوستی سے انسان کے شعوروعلم میں اضافہ ہوتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

جسٹس محمد امیر بھٹی نے عدالت عالیہ کے احاطے میں میں کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اکبر ڈوگر اور دیگر عہدیداروں نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

جنرل (ر) پرویز مشرف کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین پی ڈی ایم کے بیانیے کا امتحان ہوگی

سی ڈی اے کا انٹرنشپ کے لیے دیا گیا اخباری اشتہار مذاق بن گیا

اس موقع پر نوجوان و سینیئر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کتاب میلے کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کتاب میلے میں لگائے گئے تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور مخلتف کتابوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ کتاب میلہ نوجوان وکلاء میں پڑھنے کی عادت کو تقویت دے گا۔ کتاب دوستی بہترین عبادت ہے، جس سے انسان کی علم و شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔

فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہر شعبے کا مطالعہ ہمارے لئے لازم و ملزوم ہو چکا ہے۔ انسانی تاریخ، سائنس اور دیگر علوم پر مبنی کتابیں ہماری سوچ کو وسیع اور کشادہ کرتی ہیں۔

جسٹس محمد امیر بھٹی نے کتاب میلے کا اہتمام کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کی اور اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

متعلقہ تحاریر