لیڈی ڈاکٹر کا شیطانی روپ، مریضہ کی برہنہ وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی
پنجاب کے شہر کمالیہ میں نجی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے گھناؤنی حرکت کرتے ہوئے خاتون مریضہ کے سی سیکشن آپریشن کی وڈیو یوٹیوب پر اپنی تشہیر کرنے لیے اپ لوڈ کردی، احتجاج کے پیش نظر حکام نے اسپتال کو سیل کردیا
پنجاب کے شہر کمالیہ میں لیڈی ڈاکٹر نے گھناؤنی حرکت کرتے ہوئے خاتون مریضہ کی دوران آپریشن وڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی۔ مذکورہ خاتون کے اہلخانہ اور عوام کے احتجاج پر محکمہ صحت نے اسپتال سیل کردیا ۔
کمالیہ میں لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کے سی سیکشن آپریشن کرتے کی برہنہ ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی۔ وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے پورے شہر میں وائرل ہوگئی جس پر خاتون کے اہلخانہ اور عوام نے شدید احتجاج کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
کمالیہ میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 8 ماہ کا بچہ جاں بحق
کمالیہ میں مسیحا کے روپ میں شیطان نے ایک ایسا گھناؤنا فعل کرڈالا کہ اسے دیکھ کر روح بھی تڑپ جائے۔ نجی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کے سی سیکشن آپریشن کی وڈیویوٹیوب پر اپنی تشہیر کرنے لیے اپ لوڈ کردی ۔
مسیحا کے روپ میں شیطان کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی وڈیو وائرل ہونے پر شہر میں شدید اضطراب پھیل گیا جس پر جس پر محکمہ صحت نے فوری ایکشن کرتے ہوئے نجی ہسپتال کو سیل کردیا ہے ۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاصم اعجاز نے کہا ہے کہ دوران آپریشن بنائی گئی مریضہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر نجی اسپتال سیل کردیا گیا ہے ۔ ایسی حرکت انتہائی بیہودہ اور قانوناً جرم ہے ۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنے کہا کہ منڈی موڑ پر نجی ہسپتال کی ڈاکٹر نے سی سیکشن کرتے ہوئے مریضہ کی وڈیو بنوائی۔ میڈیکل کے شعبہ میں مریض کی پرایئویسی کو مشتہر کرنا بہت بڑا جرم ہے۔
ڈی ڈی ایچ او نے کہا کہ میڈیکل کے اصولوں کی پامالی پر سی او ہیلتھ کے حکم پر ہسپتال کو سیل کیا گیا ہے۔مکمل انکوائری کے بعد ہسپتال کے خلاف ضابطے کی کاروائی کی جائے گی۔