پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت سے متعلق اہم ترین انکشافات سامنے آگئے
دستاویز کے مطابق اٹھارہ ہزاری، چک پرانہ گجرات ،کھاریاں، شور کوٹ سٹی، محمود کوٹ ،پتوکی ،حبیبہ آباد اور ضلع قصور سمیت مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرکے قلت پیدا کی جارہی ہے
وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث پنجاب کےمختلف اضلاع میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ اس حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں ۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی شکایات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت میں ذخیرہ اندوز مافیا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ابتر معاشی صورتحال یا ذخیرہ اندوزی: پنجاب میں پیٹرول نایاب ہوگیا
پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طورپرپیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا ہے۔ مافیا نے غیر قانونی سٹوریجزمیں مصنوعات ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے سٹوریجز کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پٹرول اورڈیزل کی ذخیرہ اندوزی میں 19 آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق اٹھارہ ہزاری، چک پرانہ گجرات، کھاریاں، شور کوٹ سٹی میں غیر قانونی اسٹوریجز ذخِیرہ اندوزی میں شامل ہیں۔ محمود کوٹ، پتوکی، حبیبہ آباد اور ضلع قصور بھی شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق دربار سلطان باہو، گڑھ مہاراجہ، جھنگ روڈو سلطان ، شیخوپورہ میں غیر قانونی سٹوریجز کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔وہاڑی اور نارووال میں ذخیرہ اندوز موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آئل کمپنیز کا بغیر تعطل سپلائی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول موجود ہے تاہم ذخیرہ اندوز مصنوعی قلت پیدا کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ پنجاب میں پیٹرول کی مبینہ قلت دیکھنے میں آرہی ہے اور بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ جو پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہ محدود مقدار میں پیٹرول فراہم کررہے ہیں۔