مریم نواز نے اپنے شریک حیات کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کیوں ڈانٹ دیا ؟

کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کے حالیہ انٹرویو کے معاملے پر پارٹی کی  چیف آرگنائزر مریم نواز نے سخت سرزنش کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے سے روک دیا، مریم نواز نے تمام پارٹی رہنما کوئی بھی بیان دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو لازمی مد نظر رکھنے کی ہدایت بھی دی

پاکستان مسلم لیگ نون(پی ایل ایم این ) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر اعوان کے اے آر وائے  نیوز کو دیئے انٹرویو پر ان کی سرزنش کردی ۔

لیگی نائب صدراور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی سرزنش کرتے ہوئے اُنہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کیپٹن صفدر کا عمران خان سے متعلق ذاتی نوعیت کے الزامات پر اظہار افسوس

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کے حالیہ انٹرویو کے معاملے پر پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سخت سرزنش کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے سے روک دیا ۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ہدایت کی کہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما آئندہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہ دے۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے تمام پارٹی رہنما کوئی بھی بیان دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو لازمی مد نظر رکھنے کی ہدایت بھی دی۔خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بطور چیف آرگنائزز پارٹی پالیسی کا باقاعدہ ہدایت نامہ بھی جلد جاری کریں گی۔مریم نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی  پر ایکشن لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے سابق رکن قومی اسمبلی  کپیٹن (ر) صفدر کو اس سے پہلے بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر