پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار احمد مٹو نے کہا کہ ملیں کل سے گندم پیسنا شروع کر دیں گی، حکومت کے تعاون سے عوام کو سستا آٹا فراہم کریں گے۔
پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) نے صوبائی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پیر کے روز اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے صوبائی محکمہ خوراک کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد گندم کے کوٹے کی معطلی کے خلاف ہڑتال ختم کردی۔
یہ بھی پڑھیے
ڈار صاحب کا بجلی کے بعد عوام کو گیس کا جھٹکا، کیا آئی ایم ایف کو مطمئن کرپائیں گے؟
جنوری میں بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار مٹو کے زیر قیادت فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو کلب 8 مدعو کیا گیا ، جہاں صوبائی محکمہ خوراک کے حکام کے ساتھ مذاکرات کیے گئے۔
ایک بیان میں چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار احمد مٹو نے کہا کہ ملیں کل سے گندم پیسنا شروع کر دیں گی، حکومت کے تعاون سے عوام کو سستا آٹا فراہم کریں گے۔
ترجمان پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے 14 فروری کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا
نگران صوبائی وزیر انڈسٹری ایس ایم تنویر، وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس بلال افضل اور وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر کے فلور ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
سیکرٹری فوڈ زمان وٹو کو ایسوسی ایشن کے مطالبات ماننے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں ، جبکہ دوسری جانب تینوں نگران وزراء نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطالبات سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کر دیا۔
حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والے وفد میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سربراہ عاصم رضا، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار مٹو، لیاقت علی خان، چودھری ریاض، حافظ احمد قادر سمیت دیگر بھی شامل تھے۔