نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے لگے

پنجاب کی نگراں حکومت نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے راولپنڈی میں جرنلسٹس ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کے لیے زمین کی نشاندہی پر غور و خوض شروع کردیا، سیاسی  نمائندوں نے محسن نقوی سے صوبے میں عام انتخابات سے متعلق اپنا منڈیٹ پورا کر نے کا مطالبہ کیا ہے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جرنلسٹس ہاؤسنگ سوسائٹی فیز II کے لیے زمین کی شناخت پر غور کر رہے ہیں۔

پنجاب کی نگراں حکومت نے  اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے راولپنڈی میں جرنلسٹس ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کے لیے زمین کی نشاندہی پر غور و خوض شروع کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے پر ای سی پی سے جواب طلب

پنجاب میں منتخب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگراں حکومت قائم کی گئی جوکہ صوبے میں عام انتخابات کروانے کی پابند ہے تاہم صوبائی نے اپنے اختیارات تجاوز کرنا شروع کردیا ہے ۔

یہ پیش رفت جو کہ ایک حوالہ کے طور پر سامنے آئی ہے، وزیر اطلاعات نے ایک ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پیش کی ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ کے مطابق رپورٹ انتہائی ترجیحی ہے، اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جانا چاہیے۔یہ صحافیوں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک مثبت قدم ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب بجائے  انتظامی معاملات میں دخل اندازی کریں اس سے بہتر ہے کہ وہ صوبے میں عام انتخابات کرواکر  حکومت منتخب نمائندوں کے حوالے کریں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو صحافیوں کی ہاؤسنگ اسکیم کو پس پشت ڈال کر صوبے میں عام انتخابات سے متعلق اپنا منڈیٹ پورا کریں ۔

متعلقہ تحاریر