پنجاب میں انتخابات کا معاملہ: لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ دینے کے احکامات جاری کرے۔

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست کے مطابق پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہوئے 33 روز گزر چکے ہیں۔

درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو گورنر کی مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا تھا ، تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر

اسکولوں میں صاف پانی کی فراہمی کا معاملہ: سیکریٹری ایجوکیشن سے جواب طلب

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 33 روز اسمبلی کو تحلیل ہوئے گزر چکے ہیں، گورنر پنجاب نے الیکشن کی تاریخ دینے سے انکار کردیا ہے، الیکشن کمیشن عدالت کے فیصلے کی مزید تشریح کروانا چاہتا ہے ، حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حلف لینے کا کہا تھا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ دینے کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ تحاریر