سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل

ہ پنجاب میں تقرر و تبادلے کا معاملہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ میں زیرالتوا ہے، غلام محمد ڈوگر کا تبادلہ روک دیا جائے، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کا حکم

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کردیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے غلام محمد ڈوگر کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کے الیکشن کا معاملہ اٹھانے پر حکومت کا سپریم کورٹ  پر وار

لاہور ہائی کورٹ نے عدم پیشی پر عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کردی

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے  کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے کا معاملہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ میں زیرالتوا ہے، غلام محمد ڈوگر کا تبادلہ روک دیا جائے۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی  بینچ نے  گزشتہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے سمیت پنجاب میں تمام افسران کے تبادلے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج  تک ملتوی کی تھی۔عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کو آج پھر طلب کررکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر