بھارہ کہو بائی منصوبے کے پلر کی شٹرنگ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش ، جب بڑے پلر پر شٹرنگ کے بعد اس میں میٹریل ڈالا جارہا تھا۔

اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی ہے ، شٹرنگ گرنے سے ملبے تلے 5 مزدوروں کے دبنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک مزدور کی لاش کو نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی منصوبے کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے سے ملبے تلے دبنے والے مزدوروں میں سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک کی پہلی خواجہ سرا نیوز اینکر مارویہ ملک پر لاہور میں قاتلانہ حملہ

جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

بھارہ کہو بائی منصوبے پر تعمیرات کا کام جاری تھا کہ اس دوران ایک بڑے پلر کے نیچے لگنے والی شٹرنگ ٹوٹ گئی اور ملبے تلے 5 مزدور دب گئے۔

حادثے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکارں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اس وقت وہاں پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس نے ملبے تلے  دبنے والے ایک مزدور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ملبے تلے دبنے والے دیگر  4 مزدوروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، اور اس سلسلے میں بھاری مشینری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کے لیے پلر میں لگے ہوئے ہوئے سریے کو کاٹ جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش ، جب بڑے پلر پر شٹرنگ کے بعد اس میں میٹریل ڈالا جارہا تھا ، اسی دوران شٹرنگ ایک دھماکے سے زمین بوس ہو گئی ، اور موقع پر کام کرنے  والے مزدور ملبے تلے دب  گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی میٹریل ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہےکہ ایک مزدور کی  ڈیڈ باڈی کو نکال لیا گیا ہے جس کی باڈی کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر