لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، حامد خان گروپ نے میدان مارلیا
حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار اشتیاق احمد خان نے 7293 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف احسن بھون گروپ کے امیدوار لہراسب گوندل 3372 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان گروپ اور انصاف لائرز فارم کے صدارتی امیدوار اشتیاق احمد خان نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 فروری کے روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہوئے، انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوئے، پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیے
مظفر گڑھ میں سستے آٹے کیلیے ذلیل و خوار ہونے والے شہریوں پر لاٹھی چارج
رانا ثناء اللہ کے وارنٹ جاری؛ 7 مارچ تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سال 2023-24 کیلئے حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار اشتیاق احمد خان نے 7293 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف احسن بھون گروپ کے امیدوار لہراسب گوندل 3372 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔
نائب صدر کی سیٹ پر ربیعہ باجوہ نے 3590 ووٹوں کیساتھ کامیابی حاصل کی، سیکرٹری کی سیٹ صباحت رضوی 4310 ووٹوں کے ساتھ جیت گئیں، شاہ رخ شہباز وڑائچ 7109 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
واضح رہے الیکشن میں 4 عہدوں پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
یاد رہے کہ ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار سیکرٹری کی نشست پر خاتون امیدوار منتخب ہوئی ہیں۔









