پی ایس ایل میچ کے دوران ارشد شریف کا ماسک لگانے پر پولیس کا صحافی عمران ریاض پر تشدد
پاکستان سپر لیگ کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے صحافی عمران ریاض کو ارشد شریف کا ماسک پہننے پر قذافی اسٹیڈیم میں جانے سے روک دیا گیا۔
لاہور: سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو مقتول صحافی ارشد شریف کا ماسک پہننے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں شرکت سے روک دیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب اتوار کے روز بارکھان میں ہونے والے بم دھماکے کے دوران ارشد شریف کے نام منسوب ایمبولینسز کو ریسکیو آپریشن سے نہیں روکا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تضاد کیوں ہے؟ اگر ارشد شریف سے اتنی ہی نفرت ہےتو پھر ریسکیو ٹیموں کو بھی کام روکا جانا چاہیے تھا۔
عمران ریاض خان اپنے دوستوں کے ہمراہ اتوار کے روز قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھنے پہنچے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی جی سندھ اور سیکریٹری اطلاعات کی 22ویں گریڈ میں ترقی کا امکان
تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نے این اے 193 راجن پور کا میدان مارلیا
پولیس نے سینئر صحافی اور ان کے دوستوں کو ارشد شریف کے ماسک پہننے پر اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا۔ جس پر پولیس اور عمران ریاض خان اور ان کی ٹیم کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد وہ میچ دیکھے بغیر ہی اسٹیڈیم سے روانہ ہو گئے۔
ارشد شریف شہید کا ماسک پہننے پر عمران ریاض خان @ImranRiazKhan اور باقی کرکٹ فینز ہر پولیس کا تشدد
ایک شہید کے ماسک سے اتنا خوف؟
یاد رکھنا یہ تصویر لوگوں کے دلوں پر نقش ہے، کیسے نکالو گے؟ pic.twitter.com/o66BXvg8Oh
— Razi Tahir (@RaziTahirPak) February 26, 2023
سینئر اینکر پرسن عمران ریاض کا کہنا ہے کہ ان کے دورے کا مقصد صرف اور صرف ارشد شریف کے لیے انصاف کی تلاش ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ارشد شریف کے چہرے کے ساتھ ماسک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ماسک سے بھی ڈرتے ہیں۔
اس تصویر سے بھی ڈر گئے بزدل pic.twitter.com/LobLNuiU3G
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) February 26, 2023