لاہور ہائیکورٹ کا ‘جیل بھرو تحریک’ کے دوران حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں نگران پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کر لیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے جمعے کے روز کے فیصلے میں "جیل بھرو تحریک” کے تحت نظربند پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر اور دیگر گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
کمالیہ: درخت سے بالن اتارتے ہوئے محنت کش ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
لاہور ہائی کورٹ نے اس سلسلے میں نگران پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کر لیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کرکے صوبے کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔