عمران خان کے خلاف توہین عدالت پر دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار

جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیئے کہ آپکی درخواست پر اعتراض لگا ہے۔ آپکی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلقہ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے عمران خان کے خلاف دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو بحال رکھا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر دو درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے رجسٹرار آفس کا درخواستوں پر اعتراض برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے

مضحکہ خیز مقدمات میں مجھے عدالتوں میں بلاکر قتل کی پلاننگ ہورہی ہے، عمران خان

جنہوں نے مجھے تحفظ دینا ہے انہیں سے میری جان کو خطرہ ہے ، عمران خان

جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیئے کہ آپکی درخواست پر اعتراض لگا ہے۔ آپکی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلقہ ہے۔

جسٹس شجاعت علی خان کا کہنا تھا آپ درخواستوں میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے دونوں  درخواستوں پر آفس کا اعتراض برقرار رکھا ہے۔

رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر دائرہ اختیار اور مصدقہ نقول نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر