عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف تھانہ ریس کورس پارک میں مقدمہ درج
مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور 150 افراد کے خلاف تھانہ ریس کورس پارک لاہور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچے تو ڈنڈا بردار ہجوم نے انہیں گھیر لیا ، ہجوم کی جانب سے تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
امریکا پاکستان میں جلد انتخابات چاہتا ہے، پی ڈی ایم حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا
پشاور پولیس لائن دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے والا پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا کہ ہجوم کی طرف سے دھمکی دی گئی اگر ایک انچ بھی آگے بڑھو گے تو ہم تمہیں جان سے مار دیں گے۔
ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ یہ ساری پلاننگ عمران خان کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد طے کی گئی تھی۔ زمان پارک میں موجود سینیٹر شبلی فراز نے پولیس سے حقائق چھپائے اور کارسرکار میں مداخلت کی۔