لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں، عمران خان کی مذمت، پیمرا نے کوریج پر پابندی لگادی

لاہور پولیس نے شہر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا جس کی عمران خان نے شدید مذمت کی ، پولیس نے زمان پارک کو بھی گھیرے میں لیا ہوا ہے جبکہ پیمرا نے جلسے کی براہ راست کوریج پر بھی پابندی عائد کردی

لاہور میں پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراست میں لینا شروع کردیا ہے جبکہ زمان پارک کے اطراف میں بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی  ہے ۔

لاہور پولیس نے  دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراست میں لینا شروع کردیا ہے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک  کے اطراف میں بھی نفری تعینات کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں جلسے جلوس پر پابندی: نگران حکومت کا فیصلہ عورت مارچ یا پی ٹی آئی کی ریلی روکنے کا بہانہ

لاہور پولیس کی جانب سے زمان پارک کینال روڈ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف میں بھی بھاری نفری اور واٹر کینن بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

تحریک انصاف کے کی جانب سے  آج لاہور میں ریلی کے انعقاد کا اعلان کر رکھا تھا تاہم نگراں حکومت نے امن و امان  کی صورتحال کے پیش نظر  لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی  ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں پولیس کی جانب سے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  اسے جنگل کا قانون قرار دیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ نگراں حکومت  کا واحد کام  منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے مگر وہ قانون کی حکمرانی،ملکی آئین اور جمہوریت پر حملہ آوور ہورہے ہیں جوکہ جنگل کا قانون ہے ۔

سابق وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ ہماری باقاعدہ اعلان کردہ ریلی کو روکنے کے لیے ہمارے غیر مسلح کارکنوں کو گرفتار کرکے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جائےگی تاہم پنجاب حکومت نے لاہور میں 8 مارچ سے اگلے 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے ۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، جلسے ،جلوسوں ،دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس کا نفاذ آج سے ہوگا اور7 روز تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے جبکہ دوسری جانب  پیمرا نے جلسے جلوسوں کی براہ راست کوریج پر پابندی لگادی ہے۔

پیمراکے مطابق کچھ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز عوامی اجتماعات اور جلسوں کی براہ راست کوریج کرتے ہیں  جس میں ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے بہتان اور بدنیتی پر مبنی مواد نشر کیا جاتا ہے۔

PEMRA

پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینل  کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس طرح کے مواد کا ٹیلی کاسٹ پیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اور اشتہارات) کے ضابطہ اخلاق 2015 کے مطابق نہیں ہے۔

پیمرا نے (ترمیمی) ایکٹ 2007  اور الیکٹرانک میڈیا کوڈ کے تحت  تمام سٹیلائٹ ٹی وہ چینلز کو پابند کیا ہے کہ کوئی بھی چینل مال روڈ ریڈ زون پر ہونے والے احتجاج کی کوریج نہیں کرے گا ۔

متعلقہ تحاریر