وزیراعظم کا پنجاب کے غریب ترین گھرانوں میں مفت آٹا پہنچانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  کو ہدایات جاری کیں کہ ماہ صیام میں صوبے کے غریب ترین خاندانوں مفت آٹا فراہم کرنے کی حکمت عملی بنائی جائے جبکہ دیگر صوبے میں ایسے اقدام کریں ،وفاق مکمل تعاون فراہم کرے گا

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منطوری دے دی ۔  وزیراعظم نے جلد حکمت عملی  بنانے کی ہدایت دی ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی سے متعلق اجلاس میں نگراں وزیر اعلیٰ  محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

میرپورخاص میں آٹے کے حصول کیلئے آنے والے شخص کو آٹا نہیں موت مل گئی

شرکاء سے خطاب شہباز شریف نے کہا کہ غریب عوام کو ماہ صیام میں زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ پنجاب میں غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کی جائے گا ۔

وزیر اعظم نے صوبائی حکام کو رمضان المبارک میں پنجاب کے غریب گھرانوں میں مفت آٹے کی سپلائی کیلئے جلد از جلد جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت  کی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کی طرح ملک کے باقی صوبے بھی رمضان پیکج کے تحت  مفت آٹا فراہم کریں وفاق اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرے گا ۔

متعلقہ تحاریر