پاکستان عوامی تحریک کا ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی

صدر پاکستان عوامی تحریک کمالیہ میاں سجاد مسعود نے مہنگائی کے خلاف ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا حکمران اپنی مراعات کم کریں اور  عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کریں

پاکستان عوامی  تحریک کمالیہ کے تحت ملک میں دن بدن بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی کے مقامی عہدیداران  سمیت کثیر تعداد میں عوام شریک ہوئے۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف میونسپل کمیٹی سے کلمہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مقامی عہدیداران سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے

کمالیہ: درخت سے بالن اتارتے ہوئے محنت کش ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق

عوامی تحریک کے کارکنوں کی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ شہریوں نے مہنگائی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے  ہوئے تھے ۔

صدر عوامی تحریک کمالیہ میاں سجاد مسعود نے کہا کہ مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا حکمران اپنی مراعات کم کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کریں ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث مزدور طبقے کےلیے اشیا خورو نوش خریدنا مشکل ہوگیا اور نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے جبکہ بجلی و گیس  کے بل دیکھ کر جان پر بن آتی  ہے ۔

صدر عوامی تحریک  کمالیہ میاں سجاد مسعود کا کہنا تھا کہ حکومت وقت سے اپیل ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرکے ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر