موسمی تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے، وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا ہے کہ اسلئے ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اپنی زمین کو بچائیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان: وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ موسمی تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے اپنی زمین کو بچا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کے یونیورسٹی وینسم کالج میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈیرہ (ڈی ایف او )امین الاسلام،کمیٹی ڈویویلپمنٹ آفیسر فارسٹ ڈویژن ڈیرہ، روحیلہ فقیر،رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان، پرنسپل یونیورسٹی وینسم کالج ڈاکٹر فتح خان سلیمان خیل، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد عثمان خان، پرووسٹ ڈاکٹر سمیع خان،ڈپٹی پرووسٹ ڈاکٹر یحییٰ خان’ سمیت انتظامی افسران’یونیورسٹی وینسم کالج کے اساتذہ اور طلبا ء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز برازیلی مصنف "پاؤلو کوئلہو” کا نام غلط تلفظ میں ادا کرنے پر مذاق بن گئیں

جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور کار خیر میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔ اس لئے گومل یونیورسٹی کے تمام کیمپسز (مین کیمپس، قائداعظم کیمپس، ٹانک کیمپس ) میں شجرکاری مہم شروع کر دی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او امین الاسلام کا کہنا تھا کہ فضا کو آلودگی سے بچانے میں درختوں لگانا وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے نہ صرف ہم نے کام کرنا ہے بلکہ نئی نسل کو اس کی افادیت و اہمیت بارے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور پرنسپل وینسم کالج ڈاکٹر فتح خان سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے میری مادر علمی میں بلایا۔ ڈی ایف او نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے شجرکاری مہم کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔

تقریب سے رجسٹرار ڈاکٹر جبار خان اور پرنسپل وینسم کالج فتح خان نے بھی خطاب کیا۔ شجرکاری مہم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ ‘ڈویژنل فارسٹ آفیسر امین الاسلام’ کمیٹی ڈویویلپمنٹ آفیسر فارسٹ ڈویژن ڈیرہ’ روحیلہ فقیر ‘رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان، پرنسپل یونیورسٹی وینسم کالج ڈاکٹر فتح محمد سلیمان خیل نے وینسم کالج کے سبزاہ زار میں پودے بھی لگائے۔

متعلقہ تحاریر