پنجاب میں عام انتخابات کا بِگُل بجتے ہی جلسے جلوسوں کا آغاز ہوگیا

صوبائی دارالحکومت لاہور کے صوبائی حلقہ کا پی پی ایک سو چھیالیس میں پاکستان تحریک انصاف انصاف کے رہنما عظیم یعقوب سیٹھی کی جانب سے دہلی گیٹ گیٹ مسجد وزیر خان کے قریب جلسے کا انعقاد کیا گیا

پنجاب اور کے پی میں میں انتخابات کے اعلان کے بعد بعد خواہشمند امیدواروں نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقے  پی پی 146 میں تحریک انصاف کے امیدوار عظیم یعقوب سیٹھی نے ریلی نکالی۔

 صوبائی دارالحکومت لاہور کے صوبائی حلقہ کا پی پی ایک سو چھیالیس میں پاکستان تحریک انصاف انصاف کے رہنما عظیم یعقوب سیٹھی کی جانب سے دہلی گیٹ گیٹ مسجد وزیر خان کے قریب جلسے کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا معاملہ مزید ایک ہفتے تک لٹک گیا

اس موقع پر پی پی 146 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدوار عظیم یعقوب سیٹھی نے نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور پی ڈی ایم حکومت سے سے اکتاچکی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے میں موجود عوام نے اپنے جوش و جذبے سے اظہار کیا، یہ جلسہ اندرون کے وسط مسجد وزیر خان چوک میں کیا گیا جہاں عوام نے بھر پور  شرکت کی۔

عظیم یعقوب سیٹھی نے کہ کہ یہ ایریا کسی دور میں منی لاڑکانہ کہلاتا تھا پھر یہ مسلم لیگ نون کا گڑھ بن گیا اب یہ عمران خان کا گڑھ بنے گا تاریخ اپنا آپ دوہرے گی، اب عمران خان کی ہوا چل چکی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہر جگہ عمران خان کے ٹائیگر موجود ہیں۔ میں عمران خان کو مبارکباد پیش کروں گا اندرون شہر عمران خان کا ہو چکا ہے جو آج کی جلسہ نے ثابت کردیا۔

عظیم یعقوب سیٹھی نے کہا کہ یہ الیکشن مشکل الیکشن ہوگا  کیونکہ یہ حلقہ حمزہ شہباز کا ہے، اس سے قبل دو بار شہبازشریف جبکہ 2 بار حمزہ شہباز یہاں سے جیت چکے ہیں۔

عظیم یعقوب سیٹھی کا کہنا تھا کہ  ہمارا ایمان مضبوط ہے اور بھرپور مقابلہ کریں گے۔ انشاللہ جیت مسلم لیگ نون کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔

متعلقہ تحاریر