لاہور میں اگلے دس روز کے لیے رینجرز تعینات ، نوٹی فیکیشن جاری

نگراں حکومت کے حکم پر محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں رینجرز کی  تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا ہے۔

پنجاب کی نگران حکومت کے حکم پر محکمہ داخلہ پنجاب نے آج سے دس روز کے لیے شہر لاہور میں رینجرز تعینات کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے، یہ اقدام اس اعلان کے تناظر میں آیا ہے جب پی ٹی آئی نے لاہور میں عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالنے کا اعلان کررکھا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے یہ نوٹی فیکیشن اس وقت سامنے آیا ہے جب تحریک انصاف نے پی ٹی آئی نے نگراں حکومت کی جانب سے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کیا۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز کا فصل آباد جلسہ: حکومت اور اپوزیشن کا اظہار یکجہتی کا بےمثال مظاہرہ

لندن میں بیٹھا بھگوڑا شخص مجھے جیل میں دیکھنا چاہتا ہے، عمران خان

الیکشن کمیشن میں دائر کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ای سی پی فی الفور دفعہ 144 کو ختم کرے تاکہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

یاد رہے کہ نگراں پنجاب حکومت نے گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور میں ریلی کے اعلان کے بعد ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔

واضح رہے کہ چار روز قبل بھی محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں سات روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا ، تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالنے کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا تھا ، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ایک کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے لیٹر کے مطابق رینجرز پنجاب کی تین کمپنیوں کو 10 روز کےلیے لاہور میں تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹی فیکیشن فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور اگلے 10 روز تک ویلیڈ رہے گا۔ پاکسان رینجرز کے آرڈیننس 1959 اور انسداد دہشتگردی کے ایکٹ 1997 کے سیکشن 4(2) اور 5 کے تحت رینجرز کی تعیناتی کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر