نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست، فریقین کو نوٹسز جاری

لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پیمرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرکہ جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم درخواست نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی سی لاہور نے تحریک انصاف کو ریلی نکالنے کی اجازت دے دی

تحریک انصاف نے لاہور ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدلیہ پر حملے ہورہے ہیں اور پیمرا خاموش ہے ، سیاسی معاملات میں جو مرضی کرتے رہیں مگر عدلیہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمراء قوانین کے تحت بھی عدالتی اشتہاریوں کی تقاریر اور بیان نشر کرنے پرپابندی ہے۔

درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کی گیا ہے کہ پیمراء نے قانون کےتحت نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے  پرپابندی عائد کی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق پیمراء کے حکمنامہ کےباوجود نوازشریف کے بیان اور تقاریر نشر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیمرا کو نوازشریف کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

متعلقہ تحاریر