حمزہ شہباز قائد ن لیگ سے اہم ہدایات لیکر لاہور پہنچ گئے

حمزہ شہباز سعودی عرب سے عمرہ کرکے وطن واپس لوٹے ہیں، آج ہی پارٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف پارٹی قائد میاں نواز شریف کی اہم ہدایات لیکر وطن واپس پہنچ گئے۔

 نائب صدر ن لیگ میاں حمزہ شہباز کو رات ساڑھے 12 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچنا تھا مگر ان کی فلائیٹ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ حمزہ شہباز شریف سعودیہ عرب سے عمرہ کے بعد پاکستان پہنچے جہاں چند قریبی ساتھیوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیے

جامعہ نعیمیہ لاہور کے مفتیان کرام نے توشہ خانہ قانون کو غیر شرعی قرار دے دیا

خاتون جج کو دھمکی کا کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ 16 مارچ تک معطل

مسلم لیگ  ن کے سینئر رہنما  حمزہ شہباز چار ماہ سے زائد بیرون ملک گزار کر واپس آئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے اہم مشاورت اور ہدایات لے کر لاہور پہنچے ہیں جہاں وہ آج  ہی اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔

 الیکشن کا اعلان ہوتے کے باعث سابق وزیراعلیٰ کی آمد سے پارٹی میں تقویت اور کارکنوں میں جوش و جذبے کی لہر دوڑ گئی ہے۔یاد رہے کہ وہ غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوئے تھے جہاں  سے وہ اپنی بیٹی کے علاج کےلیے امریکا گئے تھے ۔

 اسی دوران حمزہ کی والدہ کا بھی آپریشن ہوا،لیگی رہنما کی مدد کیلئے دو بار ان کے چھوٹے بھائی سلیمان شہباز بھی ان کے پاس رہے تاہم عدالتی پیشیوں کے باعث وہ جلد ہی وطن واپس آگئے۔

متعلقہ تحاریر