خیبرپختونخوا میں 28 مئی کو عام انتخابات کا اعلان؛ گورنر نے الیکشن کو ناممکن بھی قرار دیا

صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کے بعد گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی  نے الیکشن کمیشن کو صوبے میں عام انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ دے دی تاہم امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کو مشکل بھی قرار دیا ہے

گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے صوبے میں عام انتخابات کیلئے تاریخ دے دی۔ گورنر کے  پی نے الیکشن کمیشن  پاکستان (ای سی پی )کو ا لیکشن کےلیے 28 مئی کی تاریخ دی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے بعد گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن  پاکستان (ای سی پی ) صوبے میں عا م انتخابات کے لیے  28 مئی کی تاریخ دے دی ۔

یہ بھی پڑھیے

خیبرپختونخوا میں انتخابات: گورنر کےپی کو الیکشن کمیشن کا خط موصول

گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ صوبے میں الیکشن کی تاریخ دے دی ہے تاہم   خیبر پختون خوا میں امن و امان کی صورتحال  تسلی بخش نہیں  ہے جس سے الیکشن کی انعقاد ناممکن نظر آتا ہے ۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں عام انتخابات سے  متعلق امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے ۔

صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صدرڈاکٹرعارف علوی نے گورنر کے پی کو انتخابات سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل کا مشورہ دیا گیا ۔

صدر مملکت  عارف علوی نے گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ دیا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کریں۔

صدر نے گورنر کے پی سے گفتگو میں کہا کہ  آئین پاکستان میں  مقررہ وقت میں انتخابات لازمی قرار دئیے گئے ہیں جبکہ  سپریم کورٹ نے  اس کی توثیق کر دی ہے ۔

صدر مملکت عارف علوی سے گورنر غلام علی کو کہاکہ مقررہ وقت میں انتخابات ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہیں۔

متعلقہ تحاریر