پی ایس ایل کے میچ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کیلئے آپریشن معطل

نگراں حکومت کے ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ ٹیموں کی سیکورٹی کے پیش نظر حکومت نے میچ کے اختتام تک پولیس آپریشن کو معطل کردیا ہے۔

پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پہلے کوالیفائر میچ پیش نظر کے عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن کو معطل کردیا ہے۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پہلے کوالیفائر میچ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والے آپریشن کو روک دیا۔

ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے عمران خان کے گھر زمان پارک کا محاصرہ جاری رہے گا۔ جبکہ کارروائی کا دوبارہ آغاز میچ کے اختتام پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کشیدگی کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے پہلے کوالیفائر میچ کو شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کررکھا ہے۔ پہلا کوالیفائر میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں 7 بجے شروع ہوگا۔

مال روڈ لاہور میں واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ٹیموں کو جس سے روٹ سے لے کر قذافی اسٹیڈیم جانا ہے اس روٹ کر کلیئر کروانا شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر