زمان پارک آپریشن عمران خان کو ختم کرنے کیلیے تھا، طارق پرویز

ہماری تاریخ میں اس سے پہلے کبھی کسی عدالت کی طرف سے کسی بھی معاملے میں کوئی وارنٹ جاری نہیں کیا،پولیس اوررینجرز نے  اتنے بے رحمانہ انداز میں عمل کیا ، یہ ایک جال ہے، سابق ڈی جی ایف آئی اے

ایف آئی اے کے سابق سربراہ اور قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کے کوآرڈینیٹر طارق پرویز نے کہاہےکہ زمان پارک آپریشن وارنٹ کی تکمیل کیلیے نہیں عمران خان کو ختم کرنے کیلیے تھا۔

انہوں نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کو عمران خان کیخلاف جال قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے

موجودہ کرپٹ حکومت کے پیچھے آرمی چیف کھڑے ہیں، عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

لاہور پولیس کو علی بلال کی موت کو حادثے قرار دینے کیلیے تاحال فوٹیج کی تلاش

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق سربراہ طارق پرویز نے کہاکہ زمان پارک میں عمران خان کے خلاف آپریشن عدالت کے وارنٹ کی تعمیل کے لیے  میں نہیں ہے بلکہ اس کا بڑا مقصد عمران خان کو ختم کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ میں اس سے پہلے کبھی کسی عدالت کی طرف سے کسی بھی معاملے میں کوئی وارنٹ جاری نہیں کیا،پولیس اوررینجرز نے  اتنے بے رحمانہ انداز میں عمل کیا ، یہ ایک جال ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ آئین کے مطابق سختی سے آگے بڑھنا ہے یعنی جن صوبوں میں اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں وہاں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں جیسا کہ آئین کا حکم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں اس حقیقت سے چشم پوشی نہیں کرنی چاہیے کہ قانون کی حکمرانی کی بنیاد عدالتوں کا احترام ہے اور عدالتوں کے تمام احکامات کا احترام اور ان پر عمل در آمد ہونا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر