عمران خان کی عدم موجودگی میں پولیس کا زمان پارک میں آپریشن ، متعدد کارکنان گرفتار

سابق ایم این اے نوشین احمد اور سعدیہ سہیل رانا کا کہنا ہے جو کچھ پولیس کی جانب سے زمان پارک میں کیا گیا ایسا تو ڈکٹیٹر کے زمانے میں بھی نہیں کیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب زرداری کا بغل بچہ ہے جو راجکماری کو خوش کرنے کےلیے آپریشن کررہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ان کی عدم موجودگی میں پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا ، عمران خان اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے کے لیے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے جبکہ ان کے جانے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے زمان پارک میں آپریشن کیا۔ پولیس نے دوران آپریشن متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا ، زمان پارک میں موجود کارکنان کی جانب سے لگائے گئے مختلف کیمپس اور خیموں میں پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اکھاڑ پھینک دیئے گئے اور ایل ڈبلیو ایم سی کی مدد تمام ایریا کو صاف بھی کروا دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے مال روڈ ، ڈیوس روڈ ، پی روڈ اور دھرمپورہ سمیت نماز پڑھو کو جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے اور آپریشن کیا گیا، نیوز 360 نے اس سلسلہ میں خصوصی رپورٹ مرتب کی۔

یہ بھی پڑھیے

اینکر پرسن منصور علی نے مریم نواز کے منہ سے جنرل باجوہ کیخلاف سچ اگلوا دیا

نیوز360 نے زمان پارک سے طرف جانے والے راستوں کا دورہ کیا، عمران خان کی رہائش گاہ کا دروازہ پولیس کی جانب سے توڑ دیا گیا اور خواتین کارکنان عمران خان کے گھر کے اندر پارکنگ ایریا میں بیٹھ گئی۔

سابق ایم این اے نوشین حامد نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت زمان پارک میں آپریشن کیا گیا عمران خان اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے کے لئے یہاں سے روانہ ہو چکے تھے عمران خان کی عدم موجودگی میں آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کی سینکڑوں کارکنان گرفتار کر کے قیدیوں کی گاڑیوں میں یہاں سے لے کر گئے جب ہماری خواتین یہاں پہنچیں تو لاہور پولیس کی جانب سے ان کے ساتھ بدتمیزی اور بدزبانی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کے پیچھے سے پولیس نے غیرقانونی عمل کیا۔ ایک سوال کے جواب میں نوشین حامد نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی بہن زمان پارک میں موجود ہیں وہ خیریت سے ہیں ہیں اور ہم سب ان کی حفاظت کیلئے یہاں موجود ہیں۔

دوسری طرف سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ آج کا آپریشن ریاستی دہشتگردی تھی ایسا تو آمریت کے دور میں بھی نہیں ہوتا جو کچھ سابق وزیراعظم کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے کیا گیا، یہ نگراں سیٹ اپ ہے زرداری کا بغل بچے کا کردار ادا کرتے ہوئے یہ سب کچھ کر رہا ہے، کہاں ہیں ادارے کہاں ہے عدلیہ یہ کیسا آپریشن تھا جو سابق وزیراعظم کے گھر کیا گیا،گھر کے اندر وقت عمران خان کی اہلیہ اور بہن موجود تھی ہم یہاں پر ان کی حفاظت کے لیے موجود ہیں ہم سب جانتے ہیں یہ راجکماری کو خوش کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا مگر یہ جان لیں ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

متعلقہ تحاریر