صادق سنجرانی کی سینیٹر شوکت فیاض کے گھر آمد ، والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سینیٹر شوکت فیاض احمد ترین کی لاہور میں واقع رہائش گاہ آمد۔ انہوں نے سینیٹر شوکت ترین کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر ترین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید برآں چیئرمین سینیٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

اینکر پرسن منصور علی نے مریم نواز کے منہ سے جنرل باجوہ کیخلاف سچ اگلوا دیا

عمران خان کو سیاست نہیں کرنی چاہیے وہ اس میدان کا کھلاڑی نہیں، مولانا فضل الرحمان

علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ نے چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔  چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین سینیٹ کو سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر مبارکباد پیش کی۔  دونوں رہنماؤں نے اہم قومی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین سینیٹ سے لاہور میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور معروف صنعت کار جہانگیر ترین نے بھی ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر محمد عبدالقادر اور سینیٹر پرنس عمر احمد زئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ تحاریر